22 مارچ 2015 - 15:05
تکریت میں ایک ہزار داعشی محاصرے میں

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تکریت میں داعش کے ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکارفورس یوسف الکلابی نے اتوار کے روز کہا کہ تکریت کی آزادی کی لڑائی دوسری لڑائیوں سے مختلف ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تکریت کی لڑائی کوعراق کی قومی وحدت میں شگاف ڈالنے کے لیے ایک بہانے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں اس بات پرزور دیا کہ تکریت میں ایک ہزار سے زائد داعش کے دہشت گردعناصر جو غیرملکی ہیں اور خودکش حملوں کے لیے تیار ہیں، دس روز سے محاصرے میں ہیں اور ان کی رسد کے سبھی منقطع ہوچگے ہیں -یوسف الکلابی نے مزید کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے تکریت پہنچنے سے قبل بجلی کے کھمبوں پر بم نصب کر دیے تاکہ وہ شہر کو ایک ویرانےمیں تبدیل کر دیں اوربعد میں الزام لگائیں کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نےتکریت کو تباہ کیا ہے۔ اس سے قبل صوبہ صلاح الدین کے ایک مقامی ذریعے نے کہا تھا کہ تکریت شہر میں دعش کے الیکٹرانک آلات کام نہیں کر رہے ہیں اور داعش کے دہشت گردوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲